آسٹریا میں طیارہ پیراگلائیڈر سے ٹکرا گیا، خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں

آسٹریا میں طیارہ پیراگلائیڈر سے ٹکرا گیا، خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں

Austria کے الپس پہاڑی علاقے میں ایک حیران کن فضائی حادثے میں چھوٹا طیارہ پیراگلائیڈر سے ٹکرا گیا، تاہم خاتون پیراگلائیڈر معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ سالزبورگ کے قریب پیزنڈورف کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک پیراگلائیڈر فضا میں پرواز کر رہی تھیں کہ اسی دوران ایک چھوٹا Cessna طیارہ پیچھے سے قریب آیا اور پیراشوٹ سے ٹکرا گیا۔

حادثے کی ویڈیو پیراگلائیڈر کے ہیلمٹ کیمرے میں محفوظ ہوگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے پروپیلر نے پیراشوٹ کے اوپری حصے کو نقصان پہنچایا، جس کے باعث پیراشوٹ فضا میں پھٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق 44 سالہ خاتون پیراگلائیڈر سبرینا نے فوری طور پر ہنگامی پیراشوٹ کھولا اور نیچے جنگل کے قریب سڑک پر محفوظ لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت خاتون شمٹن ہوہے پہاڑ سے پرواز کر رہی تھیں، جبکہ طیارہ ایک 28 سالہ پائلٹ اڑا رہا تھا جو سیاحوں کو فضائی سیر کروا رہا تھا۔

حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ امدادی ٹیموں نے اسے خوش قسمتی قرار دیا ہے۔

Popular Posts

مزید خبریں