پانچ شادیاں کر کے لاکھوں روپے لوٹنے والی شاطر دلہن گرفتار، حیران کن انکشافات سامنے آگئے

پانچ شادیاں کر کے لاکھوں روپے لوٹنے والی شاطر دلہن گرفتار، حیران کن انکشافات سامنے آگئے

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں شادی کے نام پر فراڈ کرنے والی ایک 27 سالہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جس پر الزام ہے کہ اس نے مختلف افراد سے پانچ شادیاں کر کے لاکھوں روپے ہتھیائے اور بعد ازاں فرار ہو جاتی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ کی شناخت وجرامنی کے نام سے ہوئی ہے، جو شادی کے لیے شویتا ریڈی اور کیرتی سمیت مختلف فرضی نام استعمال کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے چند ساتھیوں کی مدد سے ایک منظم فراڈ نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ وجرامنی نے اپنے سہولت کاروں سوما پریا، اشوک، ششی کلا اور رام کرشنا کے ساتھ مل کر متعدد افراد کو شادی کا جھانسہ دیا اور ان سے رقم اور جہیز حاصل کیا۔

پولیس کے مطابق 2025 میں اننت پور کے رہائشی سدھیر ریڈی (یاپرلا) سے شادی کے بعد ملزمہ تقریباً 3 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا جہیز لے کر فرار ہوگئی تھی۔ شادی کے صرف تین روز بعد اس نے طبیعت خراب ہونے کا بہانہ بنایا اور والدین کے گھر جانے کی خواہش ظاہر کی۔ ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے بعد وہ نندیال کے قریب بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غائب ہوگئی۔

شوہر کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے دوران ملزمہ کی متعدد جعلی شادیوں اور فراڈ کے وسیع نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے یہ بھی تصدیق کی کہ خاتون کی سابقہ شادیوں سے دو بچے بھی ہیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کے سہولت کاروں کے کردار کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید متاثرہ افراد کی نشاندہی کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں