صرف ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ قائم

جرمنی میں ایک نوجوان نے حیران کن عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف 60 سیکنڈ (ایک منٹ) میں 1273 گرام یعنی سوا کلو سے زائد شہد کھا لیا۔ یہ ریکارڈ جرمنی کے شہر آوسبرگ میں قائم کیا گیا جہاں André Ortloff نامی نوجوان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔ رپورٹ کے مطابق […]

دنیا کا پہلا پاپا رازی کون تھا؟ دلچسپ کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi) کسی ایک شخص کا نام نہیں بلکہ اُن فری لانسر فوٹوگرافروں کو کہا جاتا ہے جو مشہور شخصیات کی نجی زندگی کی تصاویر خفیہ انداز میں بناتے ہیں۔ یہ اصطلاح اطالوی ہدایتکار Federico Fellini کی 1960 میں ریلیز ہونے والی فلم La Dolce Vita کے ایک کردار “پاپا رازو” سے مشہور ہوئی، […]

بندر عدالت میں وکیل کا 2 لاکھ روپے والا بیگ لے اڑا، ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک دلچسپ اور حیران کن واقعے میں بندر عدالت کے احاطے سے وکیل کا لاکھوں روپے والا بیگ لے کر فرار ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر بلند میں کچہری روڈ پر واقع عدالت […]

آسٹریا میں طیارہ پیراگلائیڈر سے ٹکرا گیا، خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں

Austria کے الپس پہاڑی علاقے میں ایک حیران کن فضائی حادثے میں چھوٹا طیارہ پیراگلائیڈر سے ٹکرا گیا، تاہم خاتون پیراگلائیڈر معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ سالزبورگ کے قریب پیزنڈورف کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک پیراگلائیڈر فضا میں پرواز کر رہی تھیں کہ اسی دوران ایک […]

عیدالاضحیٰ پر ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ نامی نایاب بھینسا قربانی سے بچا لیا گیا

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بنگلہ دیش میں ایک منفرد واقعہ سامنے آیا جہاں حکومت نے امریکی صدر کے نام سے منسوب ایک نایاب بھینسے کی قربانی رکوا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنہرے رنگ اور منفرد شکل و صورت کے باعث ایک البینو بھینسے کو “ڈونلڈ ٹرمپ” کا نام دیا گیا تھا۔ یہ بھینسا اپنی […]

نشے کے عادی نوجوان کی موبائل ٹاور پر چڑھ کر عجیب مطالبہ

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ایک نوجوان نے موبائل ٹاور پر چڑھ کر عجیب و غریب مطالبہ کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع پرکاسم میں پیش آیا جہاں ہنومانتھو نامی نوجوان اچانک ایک موبائل فون ٹاور پر چڑھ […]

جیکب آباد میں پسند کی شادی پر گاؤں نذرِ آتش، درجنوں گھر جلا دیے گئے

جیکب آباد میں پسند کی شادی کے تنازع نے سنگین رخ اختیار کر لیا، جہاں مسلح افراد کے حملے میں ایک گاؤں کے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی، جس کے بعد […]

ایک ہی درخت پر 14 اقسام کے آم، بھارتی کسان کا حیرت انگیز تجربہ

بھارت میں ایک کسان نے غیر معمولی تجربہ کرتے ہوئے ایک ہی آم کے درخت پر 14 مختلف اقسام کے آم اگا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہ انوکھا کارنامہ بھارتی ریاست گجرات کے ضلع میں کسان اوکا بھائی بھٹی نے انجام دیا، جنہوں نے جدید گرافٹنگ تکنیک اور باغبانی کے سائنسی طریقوں […]

میہڑ میں چائے پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے 16 افراد کی حالت غیر، فوڈ پوائزننگ کا شبہ

سندھ کے علاقے میہڑ میں ایک ہی گھر کے 16 افراد چائے پینے کے بعد اچانک بیمار ہو گئے، جس کے بعد متاثرین کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ خاندان کے تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ معاملے […]

اندور میں بھکاری نکلا تین گھروں اور تین رکشوں کا مالک، سود پر قرض دینے کا انکشاف

بھارتی شہر اندور کے صرافہ بازار میں بھیک مانگنے والے ایک شخص کی مالی حیثیت سامنے آنے پر حکام حیران رہ گئے۔ منگی لال نامی شخص عام طور پر لکڑی اور بال بیئرنگ سے بنی ہاتھ گاڑی چلاتا، کندھے پر بستہ لٹکائے اور ہاتھ میں جوتے پکڑے لوگوں سے پیسے مانگتا دکھائی دیتا تھا۔ حکومت […]