جرمنی میں ایک نوجوان نے حیران کن عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف 60 سیکنڈ (ایک منٹ) میں 1273 گرام یعنی سوا کلو سے زائد شہد کھا لیا۔
یہ ریکارڈ جرمنی کے شہر آوسبرگ میں قائم کیا گیا جہاں André Ortloff نامی نوجوان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔
رپورٹ کے مطابق اس منفرد چیلنج میں نوجوان نے انتہائی مختصر وقت میں بھاری مقدار میں شہد کھایا، جس کے نتیجے میں اس کے جسم میں تقریباً 4000 کلو کیلوریز اور ایک کلو سے زائد چینی شامل ہوئی۔
ماہرین غذائیت کے مطابق یہ مقدار انسانی جسم کے لیے روزانہ تجویز کردہ شوگر انٹیک سے کئی گنا زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ آندرے اورٹلوف پہلے بھی مختلف کھانے اور پینے کے غیر معمولی چیلنجز میں حصہ لیتے رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اس نوعیت کے ریکارڈز کے لیے مشہور ہیں۔















