سال کا طاقتور ترین سمندری طوفان ڈولفن چین کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا

سال کا طاقتور ترین سمندری طوفان ڈولفن چین کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا

چین کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان ڈولفن نے شدید تباہی مچاتے ہوئے لینڈ فال کر لیا۔

مقامی حکام کے مطابق طوفان کے باعث ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

طوفان کے پیش نظر متعدد پروازیں اور ٹرین سروسز متاثر ہونے کے علاوہ بندرگاہوں اور دیگر ساحلی سرگرمیوں کو بھی عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں