اندور میں بھکاری نکلا تین گھروں اور تین رکشوں کا مالک، سود پر قرض دینے کا انکشاف

اندور میں بھکاری نکلا تین گھروں اور تین رکشوں کا مالک، سود پر قرض دینے کا انکشاف

بھارتی شہر اندور کے صرافہ بازار میں بھیک مانگنے والے ایک شخص کی مالی حیثیت سامنے آنے پر حکام حیران رہ گئے۔ منگی لال نامی شخص عام طور پر لکڑی اور بال بیئرنگ سے بنی ہاتھ گاڑی چلاتا، کندھے پر بستہ لٹکائے اور ہاتھ میں جوتے پکڑے لوگوں سے پیسے مانگتا دکھائی دیتا تھا۔

حکومت کے ویمن اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی بھکاریوں کے خاتمے سے متعلق مہم کے دوران اہلکاروں نے اس شخص سے رابطہ کیا اور مدد کی کوشش کی۔ اسی دوران اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کی گئیں تو اس کی جائیداد اور آمدن کی تفصیل سامنے آئی۔

محکمے کے افسر دنیش مشرا کے مطابق 17 جنوری کو انہیں اطلاع ملی تھی کہ صرافہ بازار میں ہر ہفتے ایک بیمار شخص بھیک مانگنے آتا ہے۔ مزید چھان بین پر پتا چلا کہ وہ شخص منگی لال ہے اور وہ تین پکے مکانات کا مالک ہے۔ ان میں ایک مکان تین منزلہ ہے جبکہ دو ایک منزلہ ہیں۔

افسر کے مطابق منگی لال تین رکشوں کا بھی مالک ہے اور وہ ماروتی ڈیزائر کار میں سفر کرتا ہے۔ منگی لال نے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ 2021 سے بھیک مانگ رہا ہے۔ اس کے مطابق وہ صرافہ بازار میں لوگوں کو سود پر رقم بھی دیتا رہا، جس سے اس کی کمائی لاکھوں میں پہنچ جاتی تھی۔ اس نے اپنی روزانہ آمدن بھی ایک سے دو ہزار روپے بتائی، جبکہ کچھ دنوں میں بھیک سے 500 سے 1000 روپے تک مل جاتے تھے۔

Popular Posts

مزید خبریں

No Content Available