وفاقی حکومت نے 2026 کی عام اور اختیاری تعطیلات کی فہرست جاری کر دی

وفاقی حکومت نے 2026 کی عام اور اختیاری تعطیلات کی فہرست جاری کر دی

کابینہ ڈویژن نے سال 2026 کے لئے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فہرست میں قومی دن، اسلامی تہوار اور اقلیتی برادریوں کے تہوار شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی عام تعطیل 5 فروری بروز جمعرات یومِ کشمیر پر ہوگی، جبکہ 23 مارچ بروز پیر یومِ پاکستان کی چھٹی ہوگی۔

عیدالفطر کے لئے 21، 22 اور 23 مارچ کو تعطیلات درج کی گئی ہیں، یہ تاریخیں رویتِ ہلال کے مطابق بدل بھی سکتی ہیں۔

یکم مئی کو یومِ مزدور اور 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 27، 28 اور 29 مئی کو رکھی گئی ہیں۔ 9 اور 10 محرم کی تعطیلات 24 اور 25 جون کو ہوں گی۔

یومِ آزادی 14 اگست بروز جمعہ اور عید میلاد النبی ﷺ 25 اگست بروز منگل درج ہے، جبکہ 9 نومبر بروز پیر علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر تعطیل ہوگی۔ 25 دسمبر کو قائداعظم کا یومِ پیدائش اور کرسمس کی عام تعطیل ہوگی، اور 26 دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کے لئے چھٹی رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بینک تعطیلات بھی شامل ہیں، یکم جنوری اور یکم جولائی کو بینک تعطیل ہوگی، جبکہ 18 فروری کو زکوٰۃ کٹوتی کے لئے بینک تعطیل درج ہے۔

Popular Posts

مزید خبریں