ایران جنگ میں امریکی فضائیہ کو بھاری نقصان؟ کانگریس رکن کے بیان میں 39 طیاروں کی تباہی کا دعویٰ

ایران جنگ میں امریکی فضائیہ کو بھاری نقصان؟ کانگریس رکن کے بیان میں 39 طیاروں کی تباہی کا دعویٰ

امریکی رکن کانگریس ایڈورڈ کیس کے ایک بیان کے بعد ایران کے ساتھ جنگی صورتحال میں امریکی فضائیہ کے ممکنہ نقصانات سے متعلق نئی بحث شروع ہوگئی ہے، جس میں 39 امریکی طیاروں کی تباہی کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق سینیٹ کمیٹی میں ہونے والی ایک خصوصی سماعت کے دوران ایڈورڈ کیس نے پینٹاگون حکام سے ایران جنگ کے دوران امریکی نقصان سے متعلق متعدد سوالات کیے۔ اس دوران انہوں نے ایک دفاعی ویب سائٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 39 روزہ کشیدگی میں امریکی فضائیہ کو نمایاں نقصان اٹھانا پڑا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس عرصے کے دوران ہزاروں پروازوں کے باوجود متعدد ڈرونز اور جنگی طیارے تباہ یا شدید متاثر ہوئے۔ مبینہ طور پر نقصان میں MQ-9 ریپر ڈرونز، F-15 اسٹرائیک ایگلز، A-10 وار تھوگ اور دیگر فضائی اثاثے شامل تھے۔

مزید دعوؤں کے مطابق بعض جدید طیاروں کو حساس ٹیکنالوجی دشمن کے ہاتھ لگنے سے روکنے کے لیے خود بھی تباہ کیا گیا۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر مکمل تصدیق نہیں ہو سکی۔

پینٹاگون کی جانب سے اس حوالے سے واضح تفصیلات سامنے نہ آنے کے باعث صورتحال پر سوالات برقرار ہیں، جبکہ دفاعی تجزیہ کار اس معاملے کو مزید تحقیق طلب قرار دے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جنگی حالات میں سامنے آنے والی رپورٹس میں بعض اوقات مبالغہ یا غیر مصدقہ معلومات بھی شامل ہو سکتی ہیں، اس لیے حتمی نتائج کے لیے سرکاری تصدیق اہم ہوگی۔

Popular Posts

مزید خبریں