امریکی صدر Donald Trump نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آج رات ایران پر انتہائی شدید حملہ کرنے جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ، فضائیہ، ریڈار سسٹمز اور اینٹی ایئرکرافٹ دفاعی صلاحیتیں تقریباً ختم ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا دفاعی نظام اور اس کی زیادہ تر جارحانہ صلاحیتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اور امریکا مستقبل قریب میں ایران کے جزیرہ خارک سمیت اہم آئل انفراسٹرکچر پوائنٹس کا کنٹرول سنبھال لے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ایرانی تیل اور گیس کی مارکیٹوں کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے جا رہا ہے اور اس حوالے سے وینزویلا ماڈل کو کامیاب مثال قرار دیا۔
دوسری جانب امریکی وزیر جنگ Pete Hegseth نے بھی فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو مزید حملوں کی دھمکی دی۔
انہوں نے کہا کہ اگر تہران نے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ نہ کیا تو امریکا ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
الجزیرہ کے مطابق امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایران مذاکرات میں سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کر رہا، اور اگر معاہدہ نہ ہوا تو اسے امریکی بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
















