ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، مذاکرات میں وقت ضائع کرنے کا الزام

بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کا متبادل نہیں، صدر ٹرمپ

امریکی صدر Donald Trump نے ایران پر مذاکرات میں غیر ضروری تاخیر کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت دھمکی دے دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے ایک ایسے معاہدے کے لیے مذاکرات میں بہت زیادہ وقت ضائع کیا جو اس کے اپنے مفاد میں تھا۔

امریکی صدر نے لکھا کہ ایران صرف باتیں کرتا ہے لیکن عملی اقدامات نہیں کرتا۔ انہوں نے ایران کو مشرق وسطیٰ کا “بدمعاش” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اسے اپنے رویے کی قیمت چکانا پڑے گی۔

ٹرمپ کے مطابق ایران نے مذاکراتی عمل میں سنجیدگی نہ دکھا کر ایک بہترین موقع گنوا دیا۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق غیر یقینی صورتحال بھی جاری ہے۔

Popular Posts

مزید خبریں