ٹرمپ کی مداخلت رنگ لے آئی، فیفا نے امریکی اسٹرائیکر فلورین بالوگن کی معطلی مؤخر کر دی

ٹرمپ کی مداخلت رنگ لے آئی، فیفا نے امریکی اسٹرائیکر فلورین بالوگن کی معطلی مؤخر کر دی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک غیرمعمولی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کے بعد عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے امریکی اسٹرائیکر فلورین بالوگن کی ایک میچ کی معطلی پر فوری عمل درآمد ایک سال کے لیے مؤخر کر دیا، جس کے بعد وہ بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل میچ کھیل سکیں گے۔

فلورین بالوگن کو 2 جولائی کو بوسنیا و ہرزیگوینا کے خلاف راؤنڈ آف 32 کے میچ میں وی اے آر ریویو کے بعد براہِ راست ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں انہیں خودکار طور پر اگلے میچ سے معطل کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے رابطہ کرکے ریڈ کارڈ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی، جس کے بعد فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 27 کے تحت بالوگن کی معطلی پر عمل درآمد ایک سال کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ریڈ کارڈ برقرار رہے گا۔

فیفا کے اس فیصلے کے بعد فلورین بالوگن 7 جولائی کو بیلجیئم کے خلاف ناک آؤٹ مرحلے کا اہم میچ کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں، جبکہ امریکی کوچ موریسیو پوچیٹینو نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انصاف پر مبنی قرار دیا۔

دوسری جانب بیلجیئم فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کے فیصلے پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ممکنہ قانونی کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے، جبکہ کھیل کے ماہرین اور شائقین نے بھی فیفا کی غیرجانبداری اور سیاسی اثر و رسوخ سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں