بھارت: چند گھنٹوں کی ریکارڈ بارش نے ممبئی کو ڈبو دیا، نظامِ زندگی مفلوج

بھارت: چند گھنٹوں کی ریکارڈ بارش نے ممبئی کو ڈبو دیا، نظامِ زندگی مفلوج

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں چند گھنٹوں کے دوران ہونے والی ریکارڈ موسلا دھار بارش نے شہر کو شدید متاثر کر دیا، جس کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 12 گھنٹوں کے دوران 260 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور متعدد مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

شدید بارش کے باعث گھروں، دکانوں اور مارکیٹوں میں پانی داخل ہو گیا، جبکہ تیز ہواؤں سے درخت اور سائن بورڈ گر گئے۔ کئی سڑکیں دھنس گئیں اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق بعض پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے، جبکہ ریسکیو اداروں نے متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

میونسپل کارپوریشن کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش وکھرولی ویسٹ میں ریکارڈ کی گئی، جہاں 12 گھنٹوں کے دوران 260 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ پووائی، بھانڈوپ، مالاڈ، کاندیولی، جوگیشوری اور اندھیری میں بھی 210 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ مشرقی مضافات میں 186 اور مغربی مضافات میں 168 ملی میٹر بارش ہوئی۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں