مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں تلخ کلامی کے بعد دو دوستوں نے مبینہ طور پر اپنے ہی 17 سالہ دوست کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مردان کے علاقے قاضی آباد میں پیش آیا، جہاں 17 سالہ حارث اپنے دو دوستوں کے ساتھ مزدوری کے لیے گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کام کے دوران کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد دونوں دوستوں نے مبینہ طور پر حارث کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔









