فرانس میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک

فرانس میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک

فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں اسکائی ڈائیونگ کے لیے استعمال ہونے والا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق حادثہ اتوار کو شمال مشرقی فرانس کے قصبے ٹومبلین میں پیش آیا، جہاں اسکائی ڈائیونگ کے سفر پر جانے والا طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے گر کر تباہ ہوا۔

Meurthe-et-Moselle خطے کے پریفیکٹ Yves Seguy نے جائے حادثہ کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے تاحال طیارہ گرنے کی حتمی وجہ یا ہلاک ہونے والوں کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں