ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریجو وینزویلا کے زلزلے میں اہلخانہ سے محروم

ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریجو وینزویلا کے زلزلے میں اہلخانہ سے محروم

ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریجو وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں اپنی اہلیہ اور دو بچوں سے محروم ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق 38 سالہ لوکاس ٹریجو کی اہلیہ یانینا مارانیلا اور ان کے دونوں بچے، ہارون اور آئینہوا، 74 گھنٹوں تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد ملبے سے مردہ حالت میں برآمد ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ ٹریجو اس وقت کاراکاس میں اپنے کلب کے ساتھ لیگ میچ کی تیاری کر رہے تھے، جبکہ ان کا خاندان پلے گرانڈے میں واقع اس رہائشی عمارت میں موجود تھا جو بدھ کے روز آنے والے طاقتور زلزلوں کے دوران منہدم ہو گئی۔ واقعے کے بعد فٹبالر نے سوشل میڈیا پر اپنے اہلخانہ کی تلاش کے لیے عوام سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

ادھر وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1,430 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 3,360 سے زائد افراد زخمی اور تقریباً 69 ہزار افراد لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔ امدادی ٹیمیں مسلسل ملبہ ہٹا کر متاثرین کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ زندہ بچ جانے والوں کی امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق 40 سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے دو شدید زلزلوں کے بعد اب تک 430 سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس برقرار ہے۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں