ٹریفک جام سے نجات کی جانب بڑا قدم، نیویارک میں الیکٹرک ایئر ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز

ٹریفک جام سے نجات کی جانب بڑا قدم، نیویارک میں الیکٹرک ایئر ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز

شہری ٹریفک کے بڑھتے مسائل کے درمیان الیکٹرک ایئر ٹیکسی نے سفری سہولت کے ایک نئے دور کی امید پیدا کر دی ہے، جہاں طویل اور مصروف زمینی راستوں کو چند منٹوں میں طے کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔

نیویارک میں جدید الیکٹرک فلائنگ ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا، جس کے دوران اس جدید فضائی ٹیکسی نے مین ہٹن سے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک مختصر وقت میں سفر مکمل کیا۔ اس آزمائشی پرواز نے شہری ٹرانسپورٹ کے مستقبل کے حوالے سے نئی راہیں کھول دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایئر ٹیکسی نے یہ فاصلہ تقریباً 7 سے 10 منٹ میں طے کیا، جبکہ یہی سفر زمینی راستے سے عام طور پر 45 منٹ سے ایک گھنٹہ لے سکتا ہے، خاص طور پر رش کے اوقات میں۔

یہ جدید فضائی ٹیکسی ایک چھوٹا الیکٹرک طیارہ ہے جو عمودی انداز میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، یعنی اسے روایتی رن وے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ہیلی کاپٹر جیسی خصوصیات کے ساتھ یہ مکمل طور پر بجلی سے چلتی ہے، جس سے اسے ماحول دوست سفری حل بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

ایئر ٹیکسی میں بیک وقت چار مسافروں کے سفر کی گنجائش موجود ہے، اور ماہرین کے مطابق مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی بڑے شہروں میں روزمرہ آمدورفت کا اہم ذریعہ بن سکتی ہے۔ اس کامیاب آزمائش کو شہری ٹرانسپورٹ میں ایک انقلابی پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

Popular Posts

مزید خبریں

No Content Available