کیا ایپل فولڈ ایبل آئی فون لانے جا رہا ہے؟ نئے آئی او ایس کوڈز سے بڑا اشارہ

کیا ایپل فولڈ ایبل آئی فون لانے جا رہا ہے؟ نئے آئی او ایس کوڈز سے بڑا اشارہ

ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 27 کے ٹیسٹنگ ورژن میں ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری کے امکانات مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ ایپل نے اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس WWDC 2026 میں فولڈ ایبل آئی فون کا اعلان نہیں کیا، تاہم آئی او ایس 27 کے اندر موجود کوڈز نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ کمپنی اس نئی ڈیوائس پر کام کر رہی ہے۔

سافٹ ویئر ریسرچر M1Astra نے آئی او ایس 27 کے ٹیسٹنگ ورژن میں Foldstate نامی سسٹم اور mechanicalAngleDegrees جیسے کوڈز دریافت کیے ہیں، جو براہ راست فولڈنگ اسکرین ٹیکنالوجی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے سروس ٹول میں دوسری ڈسپلے، اضافی کور گلاس اور دو مزید لائٹ سینسرز کا ذکر بھی موجود ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ڈیوائس میں اندرونی اور بیرونی دونوں اسکرینیں دی جائیں گی۔

معروف ٹیکنالوجی صحافی Mark Gurman کا کہنا ہے کہ ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون رواں برس ستمبر میں آئی فون 18 پرو سیریز کے ساتھ متعارف کرایا جا سکتا ہے، جبکہ اس کی ابتدائی قیمت تقریباً 2000 ڈالر متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ڈیوائس براہ راست Samsung Galaxy Z Fold کا مقابلہ کرے گی۔

آئی او ایس 27 میں شامل کئی نئے فیچرز بھی بڑی اور فولڈنگ اسکرینز کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے معلوم ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر Widgets کو اب پورے صفحے پر استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے میوزک، نیوز اور ویدر جیسی ایپس ہوم اسکرین پر زیادہ بڑے انداز میں دکھائی دے سکیں گی۔

اس کے علاوہ macOS 27 میں iPhone Mirroring فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ کنیکٹ ہونے پر آئی فون آئی پیڈ جتنی بڑی اسکرین کے طور پر نظر آ سکے۔

ایپل نے ڈویلپرز کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ ایسی ایپس ڈیزائن کریں جو مختلف اسکرین سائز اور فولڈنگ فارمیٹس کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کر سکیں، جسے کمپنی نے app adaptability کا نام دیا ہے۔

Popular Posts

مزید خبریں