صدر ٹرمپ دورۂ چین پر روانہ، ایران جنگ اور خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو متوقع

بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کا متبادل نہیں، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں ان کی چینی قیادت کے ساتھ ایران، خطے کی کشیدہ صورتحال اور دیگر عالمی امور پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چین کے دورے کے دوران ایران سے متعلق جاری صورتحال اور ممکنہ جنگ بندی کے مستقبل پر غور کریں گے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ چینی صدر کے ساتھ ایران سے متعلق معاملات زیر بحث آئیں گے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے مسئلے پر کسی خاص بیرونی مدد کو ضروری نہیں سمجھتے۔

صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران پاکستان کے کردار کا بھی ذکر کیا اور مذاکراتی کوششوں میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کو سراہا۔

دوسری جانب چین نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں مزید مؤثر بنائے۔

رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کے فروغ اور اہم بحری راستوں سے متعلق معاملات کے حل میں پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی حکام نے چین کو ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطوں کے حوالے سے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا، جبکہ چین نے اس عمل میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Popular Posts

مزید خبریں