روس کی ایران کو جدید ڈرونز فراہم کرنے کی پیشکش، برطانوی جریدے کا دعویٰ

روس کی ایران کو جدید ڈرونز فراہم کرنے کی پیشکش، برطانوی جریدے کا دعویٰ

ایک برطانوی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے ایران کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسے ڈرونز فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جنہیں روایتی الیکٹرانک جنگی نظام کے ذریعے جام کرنا مشکل ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ڈرونز میں آپٹک فائبر سے کنٹرول کیے جانے والے جدید ماڈلز شامل ہیں، جنہیں خلیج فارس اور دیگر خطوں میں مختلف عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کی صلاحیت رکھتا بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے انٹیلی جنس ادارے سے منسوب ایک خفیہ منصوبے کے تحت ایران کو ہزاروں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز اور سیٹلائٹ گائیڈڈ سسٹمز فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ان ڈرونز کی ٹیکنالوجی وہی ہے جو مبینہ طور پر روس نے یوکرین جنگ میں بھی استعمال کی، جہاں انہیں مؤثر ہتھیار کے طور پر دیکھا گیا۔

تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ پیشکش کب کی گئی اور آیا ایران نے اسے قبول کیا یا نہیں، جس پر اب بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

Popular Posts

مزید خبریں