کوئٹہ: تاجر محمد ہاشم نورزئی قتل کیس میں 3 مرکزی ملزمان گرفتار، واردات میں استعمال گاڑی بھی برآمد

کوئٹہ: معروف تاجر محمد ہاشم نورزئی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔

یاد رہے کہ 27 جون کو محمد ہاشم نورزئی کو کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد تاجر برادری اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی تھی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ قتل کے محرکات اور اس واردات میں ملوث دیگر ممکنہ سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں