مفت چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے لامحدود ٹیکسٹ چیٹس متعارف

مفت چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے لامحدود ٹیکسٹ چیٹس متعارف

مصنوعی ذہانت کے معروف پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی نے مفت صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو لامحدود ٹیکسٹ چیٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق مفت اور Go صارفین کے لیے عام ٹیکسٹ گفتگو پر موجود موجودہ استعمال کی حد ختم کی جا رہی ہے، جس کے بعد صارفین چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ زیادہ طویل اور مسلسل گفتگو کر سکیں گے۔

اس نئے اپ ڈیٹ کے ساتھ مفت صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا ڈیفالٹ ماڈل GPT-5.6 Luna بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جبکہ مشکل سوالات کے لیے زیادہ گہری سوچ حاصل کرنے کی خاطر نیا Think بٹن بھی فراہم کیا جائے گا۔

تاہم فائل اپ لوڈز، تصاویر اور دیگر ٹولز کے استعمال پر عائد حدود برقرار رہیں گی، یعنی لامحدود سہولت بنیادی طور پر ٹیکسٹ چیٹس کے لیے ہوگی۔

چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کے لیے یہ تبدیلی آئندہ دنوں میں مرحلہ وار متعارف کرائی جائے گی، جس سے عام صارفین کو بغیر کسی اضافی فیس کے زیادہ دیر تک مصنوعی ذہانت سے گفتگو کرنے کی سہولت ملے گی۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں