میر رضا علی قتل کیس میں پولیس نے مقدمے میں مزید سنگین دفعات شامل کر دی ہیں۔ مقدمے میں دفعہ 365، 302 اور 201 کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دفعہ 365 اغوا یا کسی شخص کو غیر قانونی طور پر حبس میں رکھنے، دفعہ 302 قتل اور دفعہ 201 جرم کے شواہد چھپانے یا مٹانے سے متعلق ہے۔
مقدمے میں نئی دفعات شامل کیے جانے کے بعد تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس واقعے سے متعلق شواہد اور ممکنہ طور پر ملوث افراد کے کردار کا جائزہ لے رہی ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔










