کراچی کی کوآپریٹو مارکیٹ میں بیٹری پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

کراچی کی کوآپریٹو مارکیٹ میں بیٹری پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

کراچی: شہر کے علاقے صدر ریگل چوک میں واقع کوآپریٹو مارکیٹ کی دوسری منزل پر بیٹری پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ مارکیٹ کی دوسری منزل پر لگی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات اور ممکنہ مالی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کا عمل جاری ہے اور صورتحال کو مکمل طور پر قابو میں لانے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں