حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا، عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ مل سکا

تیل کی بڑھتی عالمی قیمتوں پر وزیراعظم کا اظہار تشویش، جمعہ کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد لیوی کی شرح 72 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے اسے 66 روپے 25 پیسے سے بڑھا کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ چند روز کے دوران واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 22 جون کو پٹرول کی عالمی قیمت 98.35 ڈالر فی بیرل تھی، جو 26 جون تک کم ہو کر 91.68 ڈالر فی بیرل رہ گئی، یعنی صرف چار روز میں 6.67 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی۔

اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی عالمی قیمت بھی 109.09 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 104.79 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، تاہم عالمی قیمتوں میں اس کمی کے باوجود حکومت نے صارفین کو قیمتوں میں ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں