India کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے بعد بھارت ایٹمی وارہیڈز کی تعداد کے لحاظ سے United Kingdom کے برابر پہنچ گیا ہے۔
برطانوی اخبار “دی ٹیلی گراف” کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے گزشتہ ایک سال کے دوران 10 نئے ایٹمی وارہیڈز تیار کیے، جس کے بعد اس کے مجموعی جوہری وارہیڈز کی تعداد 190 تک جا پہنچی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے ایٹمی پروگرام کو خطرناک حد تک وسعت دے رہا ہے، جبکہ اسی عرصے کے دوران Pakistan کا جوہری ذخیرہ مستحکم رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نہ صرف زمینی بلکہ بحری سطح پر بھی جوہری حملے کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ بھارتی بحریہ میں ایٹمی میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی دو نئی جدید آبدوزیں شامل کی جا چکی ہیں، جن پر جوہری میزائلوں کی آپریشنل تعیناتی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
دفاعی ماہرین نے اس پیش رفت کو خطے کے امن کے لیے تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پہلی مرتبہ اپنے جوہری وارہیڈز کو “فوری استعمال” کی حالت میں منتقل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس سے قبل بھارت کے ایٹمی ہتھیار سخت سیکیورٹی میں محفوظ رکھے جاتے تھے، تاہم اب انہیں کسی بھی وقت استعمال کے لیے تیار حالت میں رکھا جا رہا ہے، جو جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔
دوسری جانب رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ پاکستان نے اپنے دفاعی اور جوہری پروگرام میں کوئی غیر معمولی توسیع نہیں کی اور وہ خطے میں توازن برقرار رکھنے کی پالیسی پر قائم ہے۔














