عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، برینٹ کروڈ 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.15 فیصد اضافے کے بعد 94.15 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں 1.06 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 91.50 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق آج مجموعی طور پر خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی طلب اور سپلائی سے متعلق خدشات بتائے جا رہے ہیں۔

Popular Posts

مزید خبریں