حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا

حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

حسن علی نے لیسٹر شائر کے خلاف وائٹلٹی بلاسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں اور ٹی 20 کرکٹ میں 350 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا۔

فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ صرف 243 میچز میں انجام دیا، جبکہ افغانستان کے راشد خان نے 350 ٹی 20 وکٹیں 251 میچز میں مکمل کی تھیں۔ اس طرح حسن علی کم میچز میں یہ سنگ میل حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حسن علی پاکستان کی جانب سے 57 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 23.31 کی اوسط سے 72 وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی نے اپنا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 30 اگست 2025 کو شارجہ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلا تھا، جبکہ اس وقت وہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ حسن علی کو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی پر ٹورنامنٹ کا بہترین بولر قرار دیا گیا تھا۔

Popular Posts

مزید خبریں