امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سی این این کے صحافی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران روسی تحقیقات اور ممکنہ فردِ جرم سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ غصے میں آگئے اور سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا کو بدتمیز قرار دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “تمہارے ادارے کو شرم آنی چاہیے کہ تم جیسے شخص کو نوکری پر رکھا ہوا ہے۔”
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ایک اور صحافی کے بارے میں بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور میڈیا کے رویے پر سخت تنقید کی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اور امریکی میڈیا کے درمیان تعلقات ماضی میں بھی کشیدہ رہے ہیں اور وہ متعدد بار بڑے نشریاتی اداروں پر جانبداری کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔















