اقوام متحدہ نے صہیونی ریاست اسرائیل کو ’’بلیک لسٹ‘‘ کر دیا!

اقوام متحدہ نے صہیونی ریاست اسرائیل کو ’’بلیک لسٹ‘‘ کر دیا!

اقوام متحدہ نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ مبینہ جنسی تشدد کے واقعات پر اسرائیلی جیل سروس کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ان شکایات کے بعد سامنے آیا جن میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور جنسی تشدد کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشیدگی والے علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیل سروس کو رواں سال بلیک لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر اسرائیلی اداروں کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کے ایک تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی حراست میں موجود فلسطینیوں کو مختلف نوعیت کے جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا سامنا رہا، جن میں جنسی اور تولیدی تشدد کے الزامات بھی شامل تھے۔

اقوام متحدہ کی حالیہ پیش رفت کو انسانی حقوق کے حلقوں میں اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اسرائیلی حکام کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Popular Posts

مزید خبریں