بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ Sarfaraz Ahmed نے کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے لیے کھیلیں، صرف اپنی انفرادی کارکردگی پر توجہ نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو انفرادی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا، کیونکہ صرف ذاتی کھیل سے کامیابی ممکن نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ نے سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ذمہ داریوں پر بھی سوالات اٹھائے اور بعض فیصلوں پر ناراضی کا اظہار کیا۔
میچ کے بعد ٹیم ڈریسنگ روم میں صورتحال کشیدہ رہی اور کھلاڑیوں کے درمیان ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کا رجحان بھی دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کرتے ہوئے دوسرے میچ میں 78 رنز سے شکست دی تھی۔
















