بابر اعظم نے ظہیر عباس کا ریکارڈ توڑ دیا، اب جاوید میانداد کا بڑا ریکارڈ نشانے پر

بابر اعظم نے ظہیر عباس کا ریکارڈ توڑ دیا، اب جاوید میانداد کا بڑا ریکارڈ نشانے پر

پاکستان کے اسٹار بیٹر Babar Azam نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے لیجنڈری بیٹر Zaheer Abbas کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنز اسکور کیے، جو ان کے ون ڈے کیریئر کی 38ویں نصف سنچری بھی تھی۔ اس اننگ کے ساتھ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تمام فارمیٹس میں اپنی ففٹی پلس اننگز کی تعداد 18 تک پہنچا دی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ظہیر عباس کے پاس تھا، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیریئر میں 17 مرتبہ 50 سے زائد رنز بنائے تھے۔

پاکستانی بیٹرز کی اس فہرست میں اب بھی سرفہرست Javed Miandad موجود ہیں، جنہوں نے کینگروز کے خلاف 20 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیا تھا۔ بابر اعظم کو یہ ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید دو جبکہ توڑنے کے لیے تین بڑی اننگز درکار ہیں۔

31 سالہ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف اب تک 14 میچز میں 755 رنز بنا چکے ہیں اور ان کی اوسط 68 سے زائد ہے، جو ان کی مستقل مزاجی کو ظاہر کرتی ہے۔

Popular Posts

مزید خبریں