روس نے ایٹمی ہتھیاروں کی منتقلی کی فوجی مشقوں کی ویڈیو جاری کر دی

روس نے ایٹمی ہتھیاروں کی منتقلی کی فوجی مشقوں کی ویڈیو جاری کر دی

روس نے ایٹمی ہتھیاروں کی منتقلی اور جنگی تیاریوں سے متعلق بڑے پیمانے پر ہونے والی فوجی مشقوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں جدید میزائل سسٹمز اور ایٹمی وار ہیڈز کی تنصیب کا مظاہرہ کیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور بیلاروس کے درمیان مشترکہ تین روزہ ایٹمی مشقیں جاری ہیں، جن میں ہزاروں فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں تقریباً 64 ہزار فوجی شریک ہیں۔

حکام کے مطابق ان مشقوں میں 200 سے زائد میزائل لانچرز، 140 جنگی طیارے، 73 بحری جنگی جہاز اور 13 آبدوزیں شامل کی گئی ہیں، جبکہ بیلاروس میں موجود روسی ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیاروں کی لانچنگ سے متعلق عملی مشقیں بھی کی جا رہی ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق مشقوں میں استعمال ہونے والا “اسکینڈر ایم” میزائل سسٹم تقریباً 500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ روایتی و ایٹمی دونوں اقسام کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت سے لیس ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دفاعی حکمت عملی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Popular Posts

مزید خبریں