بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر آنکھوں کے عارضے کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث انہوں نے اہم مقدمات کی فوری پیروی سے معذرت کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے علاج اور طبی معائنے کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت ظاہر کی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت سے انکار کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے مزید مہلت فراہم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق سلمان صفدر کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث قانونی کارروائیوں میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Popular Posts

مزید خبریں