پراسرار وبا کے خوف سے امریکا میں ریستوران ویران، شہریوں نے باہر کھانا کم کر دیا

پراسرار وبا کے خوف سے امریکا میں ریستوران ویران، شہریوں نے باہر کھانا کم کر دیا

امریکا میں ایک پراسرار بیماری کے خدشات کے باعث مختلف علاقوں میں ریستورانوں میں گاہکوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس سے ہوٹل اور ریسٹورنٹ انڈسٹری کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم بیماری کے پھیلاؤ سے متعلق خدشات کے بعد شہریوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے باہر کھانے سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد ریستوران معمول کے مقابلے میں خالی دکھائی دے رہے ہیں۔

صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور بیماری کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے کے بجائے صرف مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔

ادھر ریستوران مالکان اور کاروباری حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر عوامی خوف برقرار رہا تو مہمان نوازی کے شعبے کو مزید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین نے بھی شہریوں کو احتیاط برتنے اور افواہوں کے پھیلاؤ سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں