ایئر انڈیا: منشیات کی تصدیق کے بعد تمام پائلٹس کے ڈرگ ٹیسٹ کا فیصلہ

ایئر انڈیا: منشیات کی تصدیق کے بعد تمام پائلٹس کے ڈرگ ٹیسٹ کا فیصلہ

نئی دہلی: ایئر انڈیا میں منشیات کے استعمال کی تصدیق کے بعد تمام پائلٹس کے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کے پائلٹس اور دیگر متعلقہ عملے کی ڈرگ اسکریننگ کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پروازوں کے آپریشن میں شامل اہلکار نشہ آور اشیا کے استعمال سے پاک ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ایک پائلٹ کے منشیات کے استعمال کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے معاملے کی مزید جانچ بھی کی جا رہی ہے۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ فضائی سفر کی حفاظت کے لیے پائلٹس کی صحت اور فٹنس کے مقررہ معیار پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں