کراچی میں دل کے مریضوں میں خطرناک اضافہ، شہر ’ہارٹ ڈیزیز ہاٹ اسپاٹ‘ بننے لگا

کراچی میں دل کے مریضوں میں خطرناک اضافہ، شہر ’ہارٹ ڈیزیز ہاٹ اسپاٹ‘ بننے لگا

کراچی میں دل کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ سامنے آیا ہے اور شہر قائد کو اب تیزی سے “دل کے مریضوں کا شہر” قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیبہ ہارٹ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2025 کے دوران شہر میں 74 ہزار سے زائد افراد دل کے دورے کا شکار ہوئے، جس کے مطابق روزانہ اوسطاً 103 مریضوں کو ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان مریضوں میں صرف بڑی عمر کے افراد ہی نہیں بلکہ نوجوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ روزانہ دل کے دورے کے مریضوں میں تقریباً 10 افراد کی عمر 40 سال سے کم جبکہ 2 مریض 30 سال سے کم عمر کے ہوتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2016 سے مارچ 2026 تک 4 لاکھ سے زائد کیسز کا جائزہ لیا گیا، جن میں 8 فیصد مریض 40 سال یا اس سے کم عمر اور 2 فیصد 30 سال سے کم عمر پائے گئے۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں دل کے امراض میں اضافہ انتہائی خطرناک رجحان ہے، جس کی بڑی وجوہات میں تمباکو نوشی، ذیابیطس، موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، غیر صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمیوں کی کمی شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر شہریوں نے اپنی طرزِ زندگی میں بہتری نہ لائی تو آنے والے برسوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

Popular Posts

مزید خبریں