بیجنگ: چین میں انجینئرز نے ایک تجرباتی بلٹ ٹرین کے ذریعے انتہائی تیز رفتار حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق تجرباتی ٹرین نے صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی، جسے تیز رفتار ریل ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ تجربہ روایتی مسافر ٹرین کے بجائے ایک خصوصی تجرباتی پلیٹ فارم پر کیا گیا، جس کا مقصد انتہائی تیز رفتاری کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کو جانچنا ہے۔
ماہرین کے مطابق اتنی کم مدت میں غیر معمولی رفتار حاصل کرنا ٹرین کے ڈیزائن، طاقتور پروپلشن سسٹم اور جدید کنٹرول ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔
چین تیز رفتار ریل کے شعبے میں مسلسل نئی ٹیکنالوجیز پر کام کر رہا ہے، تاہم تجرباتی رفتار اور عام مسافر ٹرینوں کی آپریشنل رفتار میں نمایاں فرق ہوتا ہے۔









