ایران سے براہ راست مذاکرات جاری، کامیاب معاہدے کی امید ہے: امریکی نائب صدر

ایران سے براہ راست مذاکرات جاری، کامیاب معاہدے کی امید ہے: امریکی نائب صدر

JD Vance نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات جاری ہیں اور کامیاب معاہدے کے امکانات روشن ہیں۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران میں ہمارے کچھ اچھے تعلقات ہیں، اسی وجہ سے کامیاب مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام سے براہ راست بات چیت سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ کیا حقیقت ہے اور کون سے معاملات پر تہران سنجیدہ ہے، مذاکرات میں امریکا کو ہر طرح سے برتری حاصل ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق ایران سے متعلق کئی اہم تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں جبکہ معاہدے پر عملدرآمد کی تصدیق کا نظام دو مراحل پر مشتمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ Strait of Hormuz طویل عرصے تک بغیر کسی فیس کے کھلی رہے گی اور عالمی بحری تجارت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ابھی کئی معاملات پر مزید کام ہونا باقی ہے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ تہران کن نکات پر آمادگی ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ممکنہ دستخطی تقریب میں ایران کے وسیع وفد کی شرکت متوقع ہے جبکہ امید ہے کہ معاہدے کا ابتدائی مسودہ رواں ہفتے جاری کردیا جائے گا۔

Popular Posts

مزید خبریں