خواتین میں بعض بیماریوں سے اموات مردوں کے مقابلے میں زیادہ، ماہرین کا انکشاف

خواتین میں بعض بیماریوں سے اموات مردوں کے مقابلے میں زیادہ، ماہرین کا انکشاف

طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ خواتین بعض بیماریوں کے باعث مردوں کے مقابلے میں زیادہ خطرات اور اموات کا سامنا کرتی ہیں، جبکہ کئی امراض کی علامات بھی مختلف انداز میں ظاہر ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق دل کی بیماریاں خواتین میں اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں، لیکن اکثر خواتین میں اس کی علامات مردوں جیسی نہیں ہوتیں۔ سینے میں درد کے علاوہ سانس پھولنا، تھکن، متلی اور کمزوری جیسی علامات بھی سامنے آسکتی ہیں، جس سے بروقت تشخیص مشکل ہو جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مائیگرین خواتین میں مردوں کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ پایا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہارمونز میں تبدیلی اس کی اہم وجہ ہو سکتی ہے، جبکہ شدید درد روزمرہ زندگی کو بھی متاثر کرتا ہے۔

طبی ماہرین نے بتایا کہ اینزائٹی اور ڈپریشن جیسے ذہنی مسائل بھی خواتین میں زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق ہارمونل تبدیلیاں اور دماغی کیمیا اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اسی طرح لوپس، ملٹی پل اسکلروسیس اور دیگر مدافعتی نظام کی بیماریاں بھی خواتین کو زیادہ متاثر کرتی ہیں، جبکہ ہڈیوں کی کمزوری یعنی آسٹیوپوروسس کا خطرہ بھی خواتین میں نمایاں طور پر زیادہ پایا جاتا ہے، خاص طور پر مینوپاز کے بعد۔

ماہرین نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی صحت سے متعلق معمولی علامات کو بھی نظر انداز نہ کریں اور بروقت ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ پیچیدہ بیماریوں سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

Popular Posts

مزید خبریں