فاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے لیے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنسز میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے تناسب سے اضافی مالی سہولت فراہم کی جائے گی۔
جاری کردہ دفتری حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان کی منظوری کے بعد عدالت کے تمام ملازمین کے متعلقہ الاؤنسز میں 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے اضافی الاؤنسز تمام متعلقہ ملازمین کو موجودہ پالیسی کے تحت فراہم کیے جائیں گے، تاہم غیر معمولی رخصت کے دوران یہ اضافی مراعات قابلِ اطلاق نہیں ہوں گی۔
حکام کے مطابق اس فیصلے سے پیدا ہونے والے مالی اخراجات عدالت کے مالی سال 2025-26 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔
ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے بعد ملازمین کے لیے نئی مالی سہولیات باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو گئی ہیں۔ اس اقدام کو عدالتی عملے کے لیے مالی معاونت اور سہولیات میں بہتری کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔















