پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی اس وقت انجری سے صحت یابی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور بورڈ کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام جاری ہے۔
بورڈ کے مطابق فخر زمان اور صائم ایوب کی مکمل فٹنس بحال ہونے تک انہیں سلیکشن کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ قومی اسکواڈ اور دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹس جلد جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا، جبکہ آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔ سیریز کے میچز 30 مئی، 2 جون اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔















