بجٹ 2026-27 میں عوامی ریلیف کا امکان، وزیر خزانہ کا اہم اشارہ

بجٹ 2026-27 میں عوامی ریلیف کا امکان، وزیر خزانہ کا اہم اشارہ

وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عوامی ریلیف سے متعلق اہم اشارے دیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ نئے بجٹ میں عوام پر اضافی مالی بوجھ کم سے کم ڈالا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ بجٹ میں عام آدمی کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور آنے والے بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کے بجائے ٹیکس نظام میں بہتری، انفورسمنٹ اور کمپلائنس پر توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کئی ممالک کو فوڈ سیکیورٹی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم پاکستان کی قیادت کی کوششیں مثبت نتائج دے سکتی ہیں۔

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کے لیے حکومتی پالیسیوں کے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔

Popular Posts

مزید خبریں