وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے الاؤنسز میں نمایاں اضافہ، 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری

فاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے لیے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنسز میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے تناسب سے اضافی مالی سہولت فراہم کی جائے گی۔ جاری کردہ دفتری حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان کی منظوری کے بعد عدالت کے […]

کراچی کی بہتری کے لیے لاہور ماڈل اپنانے کا فیصلہ، مرتضیٰ وہاب کا تعاون بڑھانے کا اعلان

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد میں شہری سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کو بہتر بنانے کے لیے لاہور کی حکمت عملی سے استفادہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان کا لاہور کا دورہ کراچی کے لیے مؤثر شہری ترقیاتی ماڈلز کا جائزہ لینے کے […]

وسطی و بالائی سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ، 3 مئی تک درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے وسطی اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں کے لیے شدید گرمی کی لہر سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ہیٹ ویو کی صورتحال 3 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔ موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ […]

تیل کی بڑھتی عالمی قیمتوں پر وزیراعظم کا اظہار تشویش، جمعہ کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جمعہ کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے کر نئی قیمتوں کا تعین کرے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ […]

نہال ہاشمی کی گورنر سندھ نامزدگی، وزیراعظم نے سمری صدر کو بھجوا دی

وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس تقرری کی منظوری کے لئے سمری صدر آصف علی زرداری کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں نہال ہاشمی سے ملاقات کی […]

گل پلازہ ریکوری آپریشن، میزنائن فلور کی دکان سے 30 کے قریب لاشیں ملنے کی تصدیق

کراچی کے گل پلازہ میں آگ کے بعد جاری ریکوری آپریشن کے دوران میزنائن فلور پر قائم ایک دکان سے 25 سے 30 کے قریب لاشیں ملنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے مطابق میزنائن فلور سے تقریباً 30 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی […]

سلمان اقبال کا گل پلازہ دورہ، متاثرہ تاجروں کے لئے 5 سے 6 ارب روپے قرض کی پیشکش

ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر سلمان اقبال نے کراچی کے گل پلازہ کا دورہ کیا اور سانحے سے متاثرہ دکانداروں کے لئے مالی مدد کا اعلان کیا۔ انہوں نے متاثرہ تاجروں کو 5 ارب روپے تک قرض فراہم کرنے کی پیشکش کی، جبکہ گفتگو کے دوران قرض کی رقم 5 سے 6 ارب روپے تک […]

گل پلازہ ریسکیو میں اب لاشوں کے بجائے انسانی باقیات مل رہی ہیں، 14 افراد کی شناخت مکمل

کراچی کے گل پلازہ کے ملبے سے ملنے والی انسانی باقیات میں سے اب تک مجموعی طور پر 14 افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو اب لاشوں کے بجائے زیادہ تر جلی ہوئی اور بری طرح متاثرہ باقیات مل رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ […]

وفاقی حکومت نے 2026 کی عام اور اختیاری تعطیلات کی فہرست جاری کر دی

کابینہ ڈویژن نے سال 2026 کے لئے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فہرست میں قومی دن، اسلامی تہوار اور اقلیتی برادریوں کے تہوار شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی عام تعطیل 5 فروری بروز جمعرات یومِ کشمیر پر ہوگی، جبکہ 23 مارچ بروز پیر یومِ پاکستان کی چھٹی ہوگی۔ عیدالفطر […]

گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کی منتقلی، گورنر سندھ نے صدر پارکنگ پلازہ کی تجویز دے دی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گل پلازہ کے دکانداروں کو عارضی طور پر صدر پارکنگ پلازہ میں منتقل کر کے کاروبار دوبارہ شروع کرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا بشیر فاروقی نے بھی یہی تجویز دی ہے، اور وہ اس منتقلی کے لئے میئر کراچی کو خط لکھیں گے۔ […]