اسپین کی سرحد پر 60 ہزار تارکین وطن کا ہجوم، بھگدڑ اور جھڑپوں میں 34 افراد ہلاک

اسپین کی سرحد پر 60 ہزار تارکین وطن کا ہجوم، بھگدڑ اور جھڑپوں میں 34 افراد ہلاک

اسپین کی سرحد پر ایک ہی وقت میں ہزاروں تارکین وطن کی آمد کے دوران بھگدڑ اور جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 60 ہزار تارکین وطن نے اچانک اسپین کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث سرحدی علاقے میں شدید افراتفری پھیل گئی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ہجوم کے دباؤ، بھگدڑ اور جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ 34 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو فوری طبی اور انسانی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں