ابرار احمد ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر، ورون چکرورتھی کو پیچھے چھوڑ دیا

ابرار احمد ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر، ورون چکرورتھی کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی: پاکستان کے اسپنر ابرار احمد نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی 20 انٹرنیشنل بولرز رینکنگ میں شاندار ترقی کرتے ہوئے بھارت کے ورون چکرورتھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ابرار احمد 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان 753 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف 448 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 89 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ عباس آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 415 پوائنٹس کے ساتھ 100 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ بھارتی بلے باز ایشان کشن ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور سرفہرست پوزیشن کے قریب آ گئے ہیں، جبکہ ابھیشیک شرما ایک درجے تنزلی کے بعد پیچھے چلے گئے ہیں۔

پاکستانی بلے بازوں میں بابر اعظم 42 ویں اور قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 44 ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ فخر زمان ایک درجے ترقی کے بعد 72 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں محمد نواز 12 ویں نمبر پر برقرار ہیں، سلمان مرزا 20 ویں، شاہین شاہ آفریدی 30 ویں، عثمان طارق 60 ویں، سفیان مقیم 68 ویں، صائم ایوب 71 ویں اور شاداب خان 73 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں