FIFA World Cup 2026 کے دوسرے روز امریکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراگوائے کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔
SoFi Stadium میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور پہلے ہاف کے اختتام تک 3-0 کی واضح برتری حاصل کرلی۔
امریکی ٹیم کی جانب سے آخری گول Giovanni Reyna نے میچ کے اختتامی لمحات میں اسکور کیا، جبکہ Folarin Balogun نے صرف 20 منٹ کے دوران دو گول کرکے پیراگوائے کی واپسی کی امیدیں ختم کردیں۔
میچ کے دوران پیراگوائے کی مشکلات اس وقت مزید بڑھ گئیں جب Gabriel Bobadilla نے غلطی سے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کر دیا۔
پیراگوائے کی جانب سے واحد گول Mauricio نے 73 ویں منٹ میں اسکور کیا، تاہم امریکی ٹیم نے پورے میچ میں مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔
ادھر Toronto Stadium میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔
بوسنیا نے 21 ویں منٹ میں Yuolokich کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم Cyle Larin نے 78 ویں منٹ میں گول کرکے میچ برابر کردیا۔
دونوں میچوں سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریبات بھی منعقد ہوئیں، جبکہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ایونٹ کی تقریبات شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں۔








