پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے دی

پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے دی

پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

لندن میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے ابتدا ہی سے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور پاکستان کو 4-3 سے ہرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول پہلے کوارٹر میں احمد ندیم نے پینلٹی کارنر پر اسکور کیا۔

بھارت نے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں ابھیشیک نینن، نیلاکانتا شرما اور سکھجیت سنگھ کے گولز کی بدولت 3-1 کی برتری حاصل کر لی۔

آخری کوارٹر میں سکھجیت سنگھ نے بھارت کے لیے چوتھا گول داغا، جبکہ پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود اور معین شکیل نے پینلٹی کارنرز پر مزید دو گول اسکور کیے۔

واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ میں یہ پاکستان کی مسلسل 13ویں شکست ہے اور قومی ٹیم صفر پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

اس سے قبل ہاکی تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ بہتر ہوئی، لیکن انہیں مناسب سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی خراب ٹرف پر ٹریننگ کرتے رہے، جس کے باعث حنان شاہد اور سفیان انجری کا شکار ہوئے، جبکہ ٹیم کے رہائشی انتظامات بھی معیار کے مطابق نہیں تھے۔

شاہد ہاشمی کے مطابق بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی کے لیے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات اور جدید تربیت فراہم کرنا ناگزیر ہے۔

Popular Posts

مزید خبریں