Central Ruet-e-Hilal Committee کا محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اہم اجلاس جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت Maulana Abdul Khabir Azad کر رہے ہیں جبکہ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں چاند دیکھنے کا عمل شام 7 بجکر 12 منٹ سے 7 بجکر 52 منٹ تک جاری رہے گا، جبکہ بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں چاند دیکھنے کا وقت رات 8 بجکر 34 منٹ تک مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب Pakistan Meteorological Department نے بتایا ہے کہ چاند کی پیدائش آج صبح 7 بجکر 54 منٹ پر ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام 7 بجکر 52 منٹ تک چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 45 منٹ ہوگی، جو رویت کے لیے ناکافی سمجھی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 21 گھنٹے 20 منٹ ہونا ضروری ہے، اسی لیے آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔















