سندھ میں کالج داخلوں کا عمل آسان، طلبہ اب آن لائن اپلائی کرسکیں گے

سندھ میں کالج داخلوں کا عمل آسان، طلبہ اب آن لائن اپلائی کرسکیں گے

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے طلبہ کے لیے کالجز میں داخلے کا عمل مزید آسان بناتے ہوئے آن لائن ایڈمیشن سسٹم کو بہتر کر دیا ہے، جس کے ذریعے طلبہ گھر بیٹھے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کالجز میں داخلوں کے لیے قائم کیا گیا آن لائن ویب پورٹل معمول کے مطابق فعال ہے اور طلبہ بغیر کسی دشواری کے داخلے کی درخواستیں جمع کرا رہے ہیں۔

محکمہ تعلیم نے بتایا کہ طلبہ و طالبات SECCAP پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے پسندیدہ کالجز میں داخلے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ آن لائن سسٹم کو پہلے سے زیادہ تیز اور مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ درخواست جمع کرانے کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد داخلہ نظام کو شفاف، آسان اور جدید بنانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ آن لائن سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی درخواستیں مکمل کریں اور تمام ضروری معلومات درست انداز میں درج کریں۔

Popular Posts

مزید خبریں