پاکستان ویمنز ٹیم کی شاندار فتح، زمبابوے کو پہلے ٹی20 میں 153 رنز سے شکست

پاکستان ویمنز ٹیم کی شاندار فتح، زمبابوے کو پہلے ٹی20 میں 153 رنز سے شکست

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو پہلے ٹی20 میچ میں 153 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ لائن نے بہترین کھیل پیش کیا۔ عالیہ ریاض نے 48 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ گل فیروزہ نے 37 رنز اسکور کیے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ رنز کے اعتبار سے ٹی20 کرکٹ میں ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے، جس نے ٹیم کی مضبوط فارم کو ظاہر کیا ہے۔

بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی پر عائشہ ظفر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بھی زمبابوے کو کلین سویپ کیا تھا، جس کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو مزید سراہا جا رہا ہے۔

Popular Posts

مزید خبریں